حکومت سازی: نواز شریف سے ایم کیو ایم کا وفد کی ملاقات شروع

02-11-2024

(لاہور نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے جاتی امراء پہنچ گیا۔

ملاقات میں حکومت سازی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔ ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور خالد مقبول صدیقی شامل ہوں گے، اس کے علاوہ ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ متحدہ کو وفاق میں مشترکہ حکومت سازی کیلئے تعاون کی درخواست کرے گی۔