عام انتخابات2024،گلوکار چاہت فتح علی کو بھی شکست کا سامنا

02-10-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان بھی الیکشن ہار گئے ۔

تفصیلات کےمطابق چاہت فتح علی خان نے لاہور کے این اے 128 سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑنے کے لیے بطور آزاد امیدوار کاغذات جمع کروائے تھے،مذکورہ حلقے سے چاہت فتح علی خان سمیت استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری، آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ اور 23 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ مذکورہ حلقے پر غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق عون چوہدری کو کامیاب قرار دیا گیا تھا، تاہم آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ نے نتائج کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا اور عدالت نے رٹرننگ افسر (آر او) کو بھی طلب کرلیا تھا۔