منیب بٹ کا دوبارہ شادی کرنے کی خواہش کا اظہار،اداکارنے ایسا کیوں کیا؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے
02-10-2024
(ویب ڈیسک)معروف اداکار منیب بٹ نےکہا ہے کہ انہیں اپنی شادی میں بے تحاشہ پیسہ خرچ کرنے پر افسوس ہے اور اگر مجھے دوبارہ شادی کا موقع ملے تو اپنی شادی کی تقریبات کے انداز کو تبدیل کروں گا۔
اپنے ایک انٹرویو میں منیب بٹ کا کہناتھا کہ اب مہنگائی عروج پر ہے اور پاکستان کی معاشی صورتحال ابتر ہے، ہم لوگ روٹی مکھن اور دیگر اخراجات کو بمشکل سنبھالتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، تو، میں چیزوں کو کیسے سیلیبریٹ کر سکتا ہوں؟،انہوں نے کہا کہ ان کی شادی کی تقریباً 8 سے 9 تقریبات منعقد ہوئی تھیں اور اب وہ ایسی تقریبات دوبارہ نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ نے نومبر 2018 میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی ایک ماہ تک جاری رہنے والی تقریبات کا پورے سوشل میڈیا پر چرچہ رہا، جہاں کچھ نے تعریف کی جبکہ بہت سے افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔