نواز شریف کی دعوت پر ایم کیو ایم کا وفد لاہور پہنچ گیا

02-10-2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اتحادی حکومت بنانے کی دعوت پر ایم کیو ایم پاکستان کا وفد لاہور پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی ،مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیاسی حکمت عملی پر بات چیت ہو گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو ملک کیلئے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا تھا کہ شہباز شریف کو آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کا ٹاسک دیا ہے، انہیں مینڈیٹ دیا ہے کہ آج ہی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں۔