الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس، انتخابات کے مکمل نتائج کا اعلان جلد کرنے کا فیصلہ
02-10-2024
(لاہور نیوز) عام انتخابات کے انعقاد کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس، انتخابات کے مکمل نتائج کا جلد اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس میں ممبران و سیکرٹری سمیت قانونی ٹیم نے شرکت کی، عام انتخابات کے انعقاد، نتائج سے متعلق بریفنگ لی گئی۔ نتائج میں تاخیر کی وجوہات پر بریفنگ کے دوران کمیشن ٹیم نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے باعث انتخابی عمل میں خلل پیدا ہوا، جلد مکمل نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے پرامن انتخابات کے انعقاد پر تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔