جماعت اسلامی نے آٹھ فروری کے انتخابات کو غیر شفاف قرار دے دیا

02-10-2024

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے آٹھ فروری کے انتخابات کو غیر شفاف قرار دے دیا ۔ امیر جماعت اسلامی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عام انتخابات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک میں شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا، کراچی کو اس جماعت کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کی عوام میں پذیرائی نہیں جبکہ پنجاب میں بھی رات گئے نتائج کو تبدیل کیا گیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایسے انتخابات کی کوئی ساکھ نہیں، اسے قوم قبول نہیں کرتی، حکومت سازی کیلئے لگائی جانے والی منڈیاں جمہوریت کیلئے تباہ کن ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے انتخابی دھاندلی پر اپنے مطالبات نہ مانے جانے پر احتجاج اسلام آباد تک پھیلانے کا عندیہ دے دیا۔