نگران وزیراعظم نے وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے

02-10-2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جاتے جاتے وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری انچارج سید عطا الرحمان کو 3 ماہ کیلئے سیکرٹری انچارج کا اضافی چارج سونپ دیا، گریڈ 21 کی ایڈیشنل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ آمنہ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ گریڈ 21 کے وقاص علی محمود کو ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس سے ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ سکیورٹی تعینات کر دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔