عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا معاملہ، آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات ملتوی

02-10-2024

(لاہور نیوز) عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا معاملہ، آصف زرداری اور نواز شریف کی جاتی امرا میں ہونیوالی ملاقات ملتوی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پہلے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کر کے پھر قدم آگے بڑھایا جائے گا، آصف زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو ملاقات کیلئے طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی آج جاتی امرا میں ملاقات طے تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر ان کی رہائش گاہ پر شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی، ملاقات سے قبل دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے الیکشن کمپین میں تنقید پر گلے شکوے کئے۔