الیکشن ختم، مرکزی شاہراہوں سے امیدواروں کے اشتہارات اتارنے کیلئے آپریشن کلین اپ شروع

02-10-2024

(لاہور نیوز) الیکشن ختم ہونے کے بعد لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر لگے امیدواروں کے اشتہارات اتارنے کیلئے آپریشن کلین اپ شروع ہو گیا۔

پہلے مرحلے میں لاہور کی مرکزی شاہراہوں سے بینرز اور سٹیمرز اتارنے کا آغاز ہوا۔ پی ایچ اے نے اب تک لاہور کی مرکزی شاہراہوں سے 27 ہزار سٹیمرز اتار لئے۔ 10 ہزار بینرز کا بھی صفایا کیا گیا ہے۔ مال روڈ، جیل روڈ ، گلبرگ مین بلیوارڈ اور لبرٹی سے بینرز اور سٹیمرز اتار لئے گئے۔ خیابان جناح ، خیابان امین، پی آئی اے روڈ، نظریہ پاکستان روڈ پر سے بھی اشتہاری مواد ہٹا دیا گیا۔ اتارے گئے سٹیمرز اور بینرز کو پی ایچ اے کے سٹورز میں جمع کیا جا رہا ہے جس کے بعد اشتہار کے ذریعے اسے نیلام کیا جائے گا۔ دوسری جانب مرکزی شاہراہوں کو تو کلیئر کر دیا گیا مگر گلی محلوں میں ابھی بینرز اور سٹیمرز موجود ہیں۔ کلین اپ آپریشن مزید تین روز جاری رہے گا۔