پی پی 172 سے ن لیگ کے رہنما رانا مشہود نے مصباح واجد کی کامیابی کو چیلنج کر دیا
02-10-2024
(لاہور نیوز) پی پی 172 سے ن لیگ کے رہنما رانا مشہود نے مصباح واجد کی کامیابی کو چیلنج کر دیا۔
رانا مشہود نے درخواست ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروا دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مصباح واجد فارم 45 کے مطابق ہار چکی ہیں، مصباح واجد نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا۔ درخواست میں ریٹرننگ آفیسر سے فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پی پی 172 لاہور سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا مشہود کو شکست ہوئی، آزاد امیدوار مصباح واجد 31378 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ لیگی امیدوار رانا مشہود 28647 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔