این اے 118 سے حمزہ شہباز کی کامیابی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

02-10-2024

(لاہور نیوز) این اے 118 سے حمزہ شہباز کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست عالیہ حمزہ کے خاوند نے دائر کی جس میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔  درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، حمزہ شہباز نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے 118 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز 5 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے جیتے تھے۔ حمزہ شہباز نے ایک لاکھ 5 ہزار 960 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کی مدمقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ ملک ایک لاکھ 803 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔