این اے126: لیگی امیدوار سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی بھی چیلنج

02-10-2024

(لاہور نیوز) این اے126 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملو ک کھوکھر کی کامیابی کو بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ملک سیف کھوکھر کی کامیابی کیخلاف  این اے 126 سےآزاد امیدوار ملک توقیر کھوکھر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے سیف الملوک کھوکھر فارم 45 کے مطابق ہار چکے تھے، سیف الملوک کھوکھر نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا جبکہ مجھے اور میرے وکلاء کو پولیس کے ڈی ایس پی نے ریٹرننگ افسر کے دفتر سے باہر نکال دیا، میری عدم موجودگی میں رزلٹ جاری کیا، فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے اور الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ  سے استدعا ہے کہ دوبارہ گنتی کا حکم دے  کر فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دیا جائے۔