مسلم لیگ ن نے حکومت بنانے کی کوششیں تیز کردیں

02-10-2024

(لاہور نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت بنانے کی کوششیں تیز کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے پارٹی صدر شہبازشریف نے ملاقات کی  اور آصف علی زرداری سے ہونیوالی ملاقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ پارٹی  ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت کی جانب سے آزاد امیدواروں سے رابطے کے لئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی، اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، رانا ثناء اللہ کمیٹی میں شامل ہیں۔ لیگی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پارٹی قائد نوازشریف نے کمیٹی کو آزاد امیدواروں سے رابطے تیز کرنے کا ٹاسک دیدیا، نوازشریف نے شہبازشریف کوبھی آزاد امیدواروں سے رابطے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔