انڈر 19 ورلڈکپ : بہترین پلیئر کی دوڑ میں عبید شاہ بھی شامل

02-10-2024

(ویب ڈیسک) انڈر 19 ورلڈکپ کے بہترین پلیئر کی دوڑ میں عبید شاہ بھی شامل ہو گئے۔

انڈر 19 ورلڈکپ کے بہترین پلیئر کا اعلان جلد متوقع ہے، ایونٹ میں کئی کھلاڑیوں نے غیرمعمولی کارکردگی سے صلاحیتوں کا اظہار کیا، اس میں سب سے پہلے جنوبی افریقی پیسر کیوینا ماپاکھا ہیں، انھوں نے 9.71 کی اوسط سے 21 وکٹیں حاصل کیں، وہ محض ایک وکٹ کی کمی سے بنگلہ دیشی انعم الحق جونیئر کا ریکارڈ نہیں توڑ پائے جو 2014 میں 22 شکار کے ساتھ نمایاں ترین تھے۔ پاکستانی پیسر عبید شاہ 12.38 کی اوسط سے 18 وکٹیں اڑانے میں کامیاب رہے، بھارت کے سومے پانڈے نے 17 پلیئرز کو میدان بدر کیا، مشیر خان نے 67.60 کی اوسط سے 338 رنز سکور کیے۔ ویسٹ انڈیز کے جیول اینڈریو نے 69 کی اوسط سے 207 رنز بنانے میں کامیاب رہے، آسٹریلیا کے ہگ ویبگین51.2 کی اوسط سے 256 رنز بناکر نمایاں ہیں، بھارتی ادے سہارن 64.83 کی اوسط سے 389 رنز بناچکے، جنوبی افریقہ کے سٹیو سٹولک 38 کی اوسط سے 228 رنز سکور کر چکے ہیں۔