یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سپیشل پراسیکیوٹر سے دلائل طلب
02-10-2024
(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سپیشل پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کر لیے۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کو لاہور کے علاقے گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل مکمل کرنے کے لیے مہلت طلب کر لی جس پر عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر منصور بخاری کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ بعدازاں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ گلبرگ پولیس نے پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کے خلاف مقدمہ نمبر 1280/23 درج کر رکھا ہے۔