اداکارہ صنم جنگ کی امریکا سے روتے ہوئے ویڈیو وائرل
02-10-2024
(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ نے امریکا سے روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
صنم جنگ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جوکہ امریکا میں گزارے گئے اُن کی زندگی کے چند لمحات کو لیکر بنائی گئی ہے، اس ویڈیو میں اداکارہ کو روتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں جذباتی آڈیو لگائی گئی ہے جس کے الفاظ یہ تھے کہ “بڑی دور چلے آئے ہیں گھر سے کہ یہاں سے اب گھر لوٹنے میں وقت بہت لگتا ہے اور جہاں چلے آئے ہیں یہاں وقت کہاں بچتا ہے”۔ صنم جنگ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ “ملے جلے جذبات ہیں، ایک وقت ہوتا ہے جب آپ کہیں دور چلے جانا چاہتے ہیں اور پھر ہماری زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب ہم اُسی میں اپنا سکون تلاش کرلیتے ہیں”۔ اداکارہ نے کہا کہ “بےشک برے دنوں کے بعد اچھے دن بھی آتے ہیں لیکن ان مشکل حالات سے گزرنے والے لوگوں کو میری طرف سے ڈھیر سارا پیار”۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ “یہ ویڈیو اُن تمام لوگوں کے نام ہے جو اپنوں سے دور بیرون ملک زندگی بسر کررہے ہیں”۔ واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں صنم جنگ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان چھوڑ کر امریکا منتقل ہوگئی ہیں۔