ابتدائی مراحل میں ناکامیاں ملنے پر اُداس نہیں بلکہ خوش ہوں،کرکٹر صائم ایوب
02-09-2024
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کھلاڑی صائم ایوب نے کہا ہے کہ ابتدائی مراحل میں ناکامیاں ملنے پر اُداس نہیں بلکہ خوش ہوں۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں صائم ایوب کا کہناتھا کہ دورہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ناکامیوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا، مجھے اپنے کھیل کو بہت بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی مراحل میں ناکامیاں ملنے پر اُداس نہیں بلکہ خوش ہوں تاکہ بہتر کرکٹر بن کر ٹیم میں واپس آؤں، اب میں جانتا ہوں کہ مجھے کس معیار تک پہنچنا ہے۔ صائم ایوب نے کہا کہ بنیادی ہدف ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہے، جو میری صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ دوردنتو ڈھاکہ کیلئے صائم ایوب کی کارکردگی توقعات سے کم رہی وہ محض 5 میچوں میں 15.40 کی اوسط سے 77 رنز بناسکے تھے۔