روپیہ مستحکم، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ

02-09-2024

(لاہور نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 28 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالرایک پیسہ مہنگا ہوکر 279 روپے34 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 281 روپے 75 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔