ن لیگ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن کر اُبھری ہے : اسحاق ڈار کا دعویٰ
02-09-2024
(ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر اُبھری ہے۔
اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ انتخابات کا نتیجہ پہلے ہی عوام کو معلوم ہے، مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت اور پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت والی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ ہم الیکشن کمیشن کے مکمل سرکاری نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔