این اے 71 سے مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف کامیاب، ریحانہ ڈار کو شکست

02-09-2024

(لاہور نیوز) حلقہ این اے 71 کا آر او نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ جاری کر دیا۔

سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے خواجہ آصف 118566 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار 100272 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہیں، خواجہ آصف کو 18294 ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔ واضح رہے کہ دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے۔