سلمان اکرم راجہ نے این اے 128 کا نتیجہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
02-09-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے حلقہ این اے128کے نتائج جاری کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
سلمان اکرم راجہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروانے پہنچے جہاں رجسٹرار آفس نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کی لیے مقرر کر دی ۔ جسٹس علی باقر نجفی کچھ دیر بعد سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیاکہ بھاری اکثریت سے کامیابی کے باوجود نتائج روک دیئے گئے ہیں، استدعا ہے کہ عدالت ریٹرننگ آفیسر کو نتائج فوری جاری کرنے کا حکم دے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 128 سے آئی پی پی کے امیدوار عون چودھری 172576 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سلمان اکرم راجہ 159024 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔