دورہ نیوزی لینڈ اور بی پی ایل میں ناکامیوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا: صائم ایوب

02-09-2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جانب سے دیئے جانے والے ’’سپر سٹار‘‘ کے لیبل کو مسترد کردیا۔

کرک انفو کو انٹرویو میں نوجوان اوپنر صائم ایوب نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ناکامیوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا، مجھے اپنے کھیل کو بہت بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی مراحل میں ناکامیاں ملنے پر اُداس نہیں بلکہ خوش ہوں تاکہ بہتر کرکٹر بن کر ٹیم میں واپس آؤں، اب میں جانتا ہوں کہ مجھے کس معیار تک پہنچنا ہے۔ صائم ایوب نے کہا کہ بنیادی ہدف ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہے، جو میری صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرسکتا ہے۔ قبل ازیں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران محمد رضوان نے نوجوان اوپنر کے حوالے سے کہا تھا کہ “لیگز ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کی مدد کرتی ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ صائم ایوب پاکستان کے اگلے سپر سٹار ہیں “۔ واضح رہے کہ دوردنتو ڈھاکہ کیلئے صائم ایوب کی کارکردگی توقعات سے کم رہی وہ محض 5 میچوں میں 15.40 کی اوسط سے 77 رنز بنا سکے تھے۔