کم از کم مزید کھدائی بند کر دیں: صدر مملکت عارف علوی
02-09-2024
(لاہور نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر معنی خیز بیان جاری کر دیا۔
عام انتخابات 2024 کی پولنگ مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں کی زیادہ تعداد اب تک کامیاب ہوئی ہے۔ الیکشن نتائج کی آمد کے موقع پر صدر مملکت نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر ہم اپنے آپ کو گڑھے میں پائیں تو حکمت کا تقاضہ ہے کہ اللہ سے مدد مانگیں اور کم از کم مزید کھدائی بند کردیں۔