اڈیالہ جیل راولپنڈی کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

02-09-2024

(ویب ڈیسک) سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت کئی اہم شخصیات قید ہیں۔

گزشتہ ہفتے سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کو نشانہ بنانے کے حوالے سے دھمکی آمیز فون کالز بھی موصول ہوئی تھیں، تھانہ صدر بیرونی میں افغانستان اور بیرون ملک سے ملنے والی دھمکی آمیز کالوں سمیت دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج ہے۔ سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جیل کے گرد ایلیٹ فورس بھی مسلسل پٹرولنگ پر ہے۔