این اے 122میں بڑا اپ سیٹ، لیگی امیدوارسعد رفیق شکست کھا گئے

02-09-2024

(لاہور نیوز) لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار خواجہ سعد رفیق شکست کھا گئے۔

لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق کو آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ نے بڑے مارجن سے شکست دی۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے 122 سے آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 لیکر کامیاب ہو جبکہ لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سردار لطیف کھوسہ صاحب کو دلی مبارکباد دیتا ہوں، عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر ِ تسلیم خم،اللہ کریم آنیوالی پارلیمان کو متحد ہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا فرمائے۔   — Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 9, 2024