نگران وزیر داخلہ کا پرامن انتخابات پر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین
02-09-2024
(ویب ڈیسک) نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے ملک بھر میں پرامن انتخابات پر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں گوہر اعجاز نے ملک بھر میں پرامن پولنگ کے بعد سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کیلئے حفاظتی اقدامات سے جمہوریت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ووٹرز نے بلا خوف و خطر اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا، انتخابات مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔