سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 2300 پوائنٹس تک گر گیا

02-09-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2362 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 61 ہزار 781 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 3.7 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ انتخابات سے ایک روز قبل (7 فروری) انڈیکس 344.85 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 143 پر پہنچ گیا تھا، جبکہ 6 فروری کو 100 انڈیکس میں 796 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔