پنجاب اسمبلی: آزاد امیدواروں کو برتری، مسلم لیگ ن پیچھے رہ گئی

02-09-2024

(لاہور نیوز) ملک میں عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی کی 297 سیٹوں میں سے اب تک پاکستان مسلم لیگ (ن) 118 اور آزاد امیدوار 121 نشستوں پر کامیاب ہوئے، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز 9 اور استحکام پاکستان پارٹی اور ٹی ایل پی نے ایک ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ مستند انتخابی نتائج کی لمحہ بہ لمحہ تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں پی پی 1 اٹک 1 پی پی 1 اٹک 1 کے تمام 196 پولنگ سٹیشنز کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار قاضی احمد اکبر خان 49257 ووٹ لے کر کامیاب رہے، پاکستان مسلم ليگ ن کے جہانگیرخانزادہ 36443 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 3 اٹک آزاد امیدوار سید اعجاز حسین بخاری 36897 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمید اکبر 31 ہزار 857 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی 5 مسلم لیگ (ن) کے ملک اعتبار خان 46665 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار ملک جمشید الطاف 43 ہزار 620 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔  پی پی 20 پی پی 20 چکوال 1 میں مسلم لیگ (ن) کے سلطان حیدر علی خان 52450 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار علی ناصر خان 43 ہزار 250 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی 21 پی پی 21 چکوال 2 میں مسلم لیگ (ن) کے تنویر اسلم ملک 83055 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار طارق محمود افضل 75142 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی 31 پی پی 31 گجرات 6 میں مسلم لیگ (ق) کے شافع حسین 64132 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار مدثر رضا 48311 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی 32 پی پی 32 گجرات میں مسلم لیگ (ق) کے چودھری سالک حسین 55615 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار پرویز الہیٰ 44713 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی 36 پی پی 36 علی پور چٹھہ سے آزاد امیدوار چودھری محمد احمد چٹھہ 87549 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، مسلم لیگ ن کے امیدوار عدنان افضل چٹھہ 49228 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 40  پی پی 40 منڈی بہاؤالدین کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار زرناب شیر 74 ہزار 460 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، مسلم یلگ ن کی حمیدہ میاں 46 ہزار 43 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہیں۔ پی پی 60 پی پی 60 گوجرانوالہ کے مکمل 121 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار کلیم اللہ خان 36746 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، مسلم لیگ ن کے امیدوارمعظم رؤف مغل 29923 لیکر ناکام رہے۔ پی پی 62 پی پی 62 سے غیر سرکاری اور حتمی نتائج کے مطابق پی ایم ایل این کے شہباز علی کھوکھر 43 ہزار 422 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے، آزاد امیدوار شبیر احمد 40 ہزار 488 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، جماعت اسلامی کے خالد احمد 3979 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 66 پی پی 66 گوجرانوالہ کے مکمل 167 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار قیصر اقبال سندھو49931 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار رضوان ظفر چیمہ 44870 ووٹ لیکر ناکام رہے۔ پی پی 67 پی پی 67 گوجرانوالہ کے مکمل135 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدواراختر علی خان39320 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدواررانا علی وکیل خان32751ووٹ لیکر ناکام رہے۔ پی پی 86 پی پی 86 میانوالی 2 کے تمام 202 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار امین اللہ خان 85318 ووٹ لے کر کامیاب رہے، آزاد امیدوار عادل عبداللہ خان 19794 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 92 پی پی 92 بھکر 4 کے تمام 154 پولنگ سٹیشنز کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد عامر عنایت شاہانی 41084 ووٹ لے کر کامیاب رہے، آزاد امیدوار رفیق احمد خان نیازی 32941 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 93 پی پی 93 بھکر 5 کے تمام 154 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد عامر عنایت شاہانی 50425 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار محمد ضیاء اللہ خان 45580 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 124 پی پی 124 پیرمحل کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سونیا علی رضا 62 ہزار 62 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں، مسلم لیگ ن کے قطب علی شاہ 55 ہزار 930 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔  پی پی 145 مسلم لیگ ن کے امیدوار سمیع اللہ خان 42579 ووٹ لیکر فتح سے ہمکنار ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار 38262 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 146  مسلم لیگ ن کے غزالی سلیم بٹ فاتح قرار پائے، غزالی سلیم بٹ نے 30 ہزار 587 ووٹوں کیساتھ فتح سمیٹی جبکہ آزاد امیدوار جنید رزاق 28 ہزار 515 ووٹ لیکر ناکام رہے۔ پی پی 147 لیگی امیدوار حمزہ شہباز نشست جیت گئے، مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز 51838 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار محمد خان مدنی 46494 ووٹ لے کر دوسرے اور تحریک لبیک کے عزم وحید 17022 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 148 مسلم لیگ ن کے امیدوار مجتبیٰ شجاع الرحمن نے میدان مار لیا، مجتبیٰ شجاع الرحمن نے 37 ہزار 998 ووٹ حاصل کیے، آزاد امیدوار صبا دیوان ناکام رہیں جو صرف 31 ہزار 560ووٹ حاصل کر پائیں۔ پی پی 149 استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عبدالعلیم خان 51756 ووٹوں کے ساتھ سیٹ لے اڑے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ذیشان رشید 47998 ووٹ لے کر ہار گئے۔ پی پی 150 مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ عمران نذیر 34 ہزار 956 ووٹ لیکر سیٹ بچانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار عبدالکریم خان 30 ہزار 314 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 151 مسلم لیگ ن کے امیدوار سہیل شوکت بٹ کامیاب قرار پائے، سہیل شوکت بٹ نے 38 ہزار 232 ووٹ حاصل کئے جبکہ آزاد امیدوار حماد علی 15 ہزار 839 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 152 مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد وحید 34 ہزار 664 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار نعمان مجید 29 ہزار 676 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 153 مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے 35232 ووٹ لئے جبکہ آزاد امیدوار میاں اویس انجم 33027 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 154 مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک غلام حبیب اعوان 26 ہزار 14 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار شکیل احمد سندھو 24156 ووٹوں لے کر ہار گئے۔ پی پی 155 آزاد امیدوار شیخ امتیاز 36ہزار 717 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار نعیم شہزاد 30 ہزار 898 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 157 آزاد امیدوارحافظ فرحت عباس نے 45 ہزار 36 ووٹوں کے ساتھ کامیابی سمیٹی جبکہ لیگی امیدوار میاں نصیر احمد 27 ہزار 39 ووٹ لیکر ناکام رہے۔  پی پی 158 مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کامیاب قرار پائے، شہباز شریف نے 38 ہزار 642 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل یوسف ولی نے 23 ہزار 847 ووٹ حاصل کئے۔ پی پی 159 لیگی امیدوار مریم نواز 23354 ووٹ لیکر فاتح قرار پائیں جبکہ آزاد امیدوار مہر شرافت علی 21191 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 160  مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد علی کھوکھر 26781 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار اعظم خان نیازی 21249 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 161 آزاد امیدوار 46947 ووٹوں کے ساتھ فاتح قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل لیگی امیدوارعمر سہیل ضیاء بٹ 28855 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 163 مسلم لیگ ن کے امیدوار عمران جاوید 23120 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار عظیم اللہ خان 21778 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 164 مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں شہباز شریف 4586 ووٹوں کے ساتھ پیچھے رہے جبکہ ان کے مدمقابل ٹی ایل پی کے امجد نعیم 7129 ووٹ لے فاتح قرار پائے۔ پی پی 166  مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد انس محمود نے 32270 ووٹوں کے ساتھ کامیابی سمیٹ لی جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار خالد محمودگجر 30 ہزار 611 ووٹ لے سکے۔ پی پی 167  مسلم لیگ ن کے امیدوار عرفان شفیع کھوکھر 23248 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار عمار بشیر گجر 21169 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 168 مسلم لیگ ن کے امیدوار فیصل ایوب 32727 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ندیم عباس بارا 27577 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 171 آزاد امیدوار میاں اسلم اقبال 61 ہزار 847 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مہر اشتیاق احمد 36 ہزار 955 ہی ووٹ لے سکے۔ پی پی 172 پی پی 172 لاہور 28 میں آزاد امیدوار مصباح واجد 31378 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رانا مشہود احمد خان 28647 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی 174 مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال یاسین36265 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار چودھری محمد اصغر 33953 ووٹ لے کر نام ہو گئے۔ پی پی 187 پی پی 187 بصیر پور کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں افتخار حسین چھچھر 60 ہزار 657 ووٹ لے کر کامیاب رہے، آزاد امیدوار میاں فیاض وٹو 37 ہزار 342 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 195 پاکپتن 3 پی پی 195 پاکپتن 3 کے تمام 187 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عمران اکرم جٹ 50870 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم ليگ ن کے کاشف علی چشتی 37643 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔ پی پی 196 پی پی 196 عارفوالہ کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے فرخ جاوید 55 ہزار 470 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار نعیم ابراہیم 54 ہزار 559 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔ پی پی 197 پی پی 197 پاکپتن کے مکمل غیر حتمی اورغیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سردار منصب ڈوگر 48 ہزار 713 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار طارق شاہ کھگہ 46 ہزار 257 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔ پی پی 203 پی پی 203 ساہیوال 6 میں آزاد امیدوار رائے محمد مرتضیٰ اقبال 55874 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کےمحمد حفیف 35163 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی 204 پی پی 204 ساہیوال 7 میں آزاد امیدوار محمد غلام سرور 60438 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عادل سعید چودھری 33722 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی 211 خانیوال 7 پی پی 211 خانیوال 7 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے رانا محمد سلیم 53727 ووٹ لے کر کامیاب رہے، آزاد امیدوار عمران پرویز 8511 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 224 ملتان پی پی 224 ملتان 12 کے تمام 158 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے ملک لال محمد 44264 ووٹ لے کرکامیاب رہے، جبکہ آزاد امیدوار محمد عباس بخاری 28433 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔  پی پی 230 پی پی 230 وہاڑی 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سید سلمان شاہد مہدی 44950 ووٹ لے کر کامیاب رہے، مسلم ليگ ن کے عرفان عقیل دولتانہ 30570 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 232 پی پی 232 وہاڑی 4 کے تمام 159 پولنگ سٹیشنزکے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال 33151 ووٹ لے کر کامیاب رہے، جماعت اسلامی پاکستان کے علی وقاص 26206 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 265 پی پی 265 رحیم یار خان 11 کے تمام 161 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سجاد احمد وڑائچ 52817 ووٹ لے کرکامیاب رہے جبکہ ن لیگ کےچودھری محمد شفیق انور42017 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 282 پی پی 282 لیہ 4 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسامہ اصغر علی گجر 53887 ووٹ لے کر کامیاب رہے، آزاد امیدوار ملک ہاشم حسین سہو 27384 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔