آراوز آدھے گھنٹے میں رزلٹ دیں ،ورنہ کارروائی کیلئے تیار رہیں: چیف الیکشن کمشنر

02-09-2024

(ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) 30 منٹ میں مکمل نتائج بھیجیں، ورنہ کارروائی کیلئے تیار ہو جائیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے کہ اگلے آدھے گھنٹے میں نتائج کا اعلان کریں۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ نتائج کا اعلان نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ چینلز پر الیکشن کمیشن ذرائع سے نتائج پر بیانات الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ آر اوز سے کہا ہے 30 منٹ میں مکمل نتائج بھیجیں، آر اوز نے 30 منٹ میں مکمل نتائج نہ بھیجے تو معطل کر دونگا۔ انہوں نے کہا کہ کیسے ہو سکتا ہے کہ پریذائیڈنگ افسر اب تک آر او آفس نہ پہنچے۔