پاکستان تحریک انصاف کو 150 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے: بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

02-09-2024

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو 150 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو بیان میں بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کی 150 سے زائد نشستوں پر برتری اور وفاق میں حکومت بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ انہوں نے کہا پولنگ سٹیشنز سے جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 150 نشستوں پر برتری ہے، روٹین میں 12 بجے تک انتخابی نتائج آ جاتے ہیں، الیکشن ایکٹ کے مطابق 2 بجے تک نتائج کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا ہمیں رزلٹ نہیں دیا جا رہا، سپورٹرز پر امن رہیں، فارم 47 تک سپورٹرز آر او آفس میں ہی رہیں، ہم کے پی کے اور وفاق میں اگلی حکومت بنائیں گے۔