انتونیو گوتریس کا پاکستانی سیاست دانوں کو ووٹوں کی گنتی کے دوران پرسکون رہنے کا مشورہ

02-09-2024

(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستانی سیاست دانوں کو ووٹوں کی گنتی کے دوران پرسکون رہنے کا مشورہ دے دیا۔

اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ پاکستانی انتخابات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے پرامید ہیں، پاکستانی سیاست دان ووٹوں کی گنتی کے دوران پرسکون رہیں اور صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا تمام سیاسی رہنما ووٹوں کی گنتی اور حتمی اعلان تک خود بھی پرسکون رہیں اور اپنے کارکنان کو بھی صبر کرنے کی تلقین اور ایسی کسی بھی کارروائی سے گریز کریں جو تشدد کو بڑھاوا دیتی ہو۔  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے انتخابات کے موقع پر پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے موبائل سروسز کی بندش پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔