نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی سول سیکرٹریٹ آمد، مرکزی الیکشن کنٹرول روم کا دورہ

02-09-2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی سول سیکرٹریٹ آمد ہوئی جہاں انہوں نے مرکزی الیکشن کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

نگران وزیراعلیٰ نے کنٹرول روم میں صوبہ بھر میں انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ صوبائی سیکرٹری داخلہ نے انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے انتظامات پر بریفنگ دی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مل کر انتخابات کے دوران امن وامان کو برقرار رکھا، لاہور سمیت پنجاب کے ہر شہر میں عام انتخابات کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے، پنجاب حکومت کی محنت سے انتخابات کا مرحلہ پرامن اور احسن انداز میں مکمل ہوا ہے۔