وزیراعلیٰ پنجاب کا پرامن ماحول میں عام انتخابات کیلئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

02-09-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں پرامن ماحول میں عام انتخابات کیلئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی الیکشن کمیشن آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان سے ملاقات کی۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں پرامن ماحول میں عام انتخابات کیلئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں پولنگ پرامن انداز سے مکمل ہوئی، لوگوں نے آزادانہ حق رائے دہی استعمال کیا، تمام متعلقہ محکموں اور صوبائی الیکشن کمیشن کے درمیان بہترین کوآرڈی نیشن رہی، صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال بھی کنٹرول میں رہی۔