ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو دلدل سے نکالے گی: رانا ثنا اللہ
02-08-2024
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو دلدل سے نکالنے کے سفر کا آغاز کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کچھ وجوہات کی بنا پر کرائسز میں ہے، قوم آج فیصلہ کرے گی، پاکستان آگے بڑھے گا اور سرخرو ہو گا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا سفر آگے بڑھے گا، بہت جلد عام آدمی کو ریلیف ملے گا، عام آدمی کی مشکلات میں آسانی ہو گی، آج کا دن پُرامن گزرا ہے، الیکشن کمیشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اچھے انتظامات کئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام نے خوش اسلوبی سے حق رائے دہی استعمال کیا ہے، کچھ دیر میں رزلٹ آئے گا اور پوری قوم کامیابی کا جشن منائے گی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موبائل فون کی سروس پر لوگ اعتراضات کر رہے ہیں، بلوچستان میں کل دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔