آئی جی پنجاب عثمان انور نے این اے 128 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

02-08-2024

(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے سند ر کے علاقے میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے این اے 128 اور پی پی 165 کیلئے حق رائے دہی استعمال کیا، آئی جی پنجاب گورنمنٹ پرائمری سکول باجا نگر سندر میں اپناووٹ کاسٹ کرنے پہنچے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔