14 فروری محبتوں کا عالمی دن،ہانیہ عامر نے اپنے دوستوں کو دھمکی دیدی

02-08-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے محبتوں کے عالمی دن ‘ویلنٹائنز ڈے’ سے قبل اپنے دوستوں کو دھمکی دے دی۔

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے دوستوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر میرے کسی بھی دوست نے 14 فروری یعنی محبتوں کے عالمی دن پر پھولوں کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو میں اپنے اس دوست کو اَن فالو کردوں گی۔ اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ پھولوں کی تصویر شیئر کرنے والے اپنے دوستوں کو کیوں ان فالو کریں گی،تاہم سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر سنگل ہیں اور پھولوں کی تصاویر دیکھ کر وہ احساس کمتری کا شکار ہوجائیں گی۔ ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔صارفین نے کہا کہ ہمیں تو لگا تھا ہانیہ عامر الیکشن کے بارے میں بات کریں گی لیکن انہیں تو پاکستان کے مستقبل سے زیادہ ‘ویلنٹائنز ڈے’ کی فکر ہے۔