الیکشن کے انتظامات سے مطمئن ہوں، چیف الیکشن کمشنر

02-08-2024

(لاہور نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کے انتظامات سے مطمئن ہوں۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ  چھوٹے موٹے مسائل کہیں نہ کہیں آتے رہے، ہماری ٹیم نے سارے مسائل کو حل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 29جنوری سے پولنگ سٹیشن کی تفصیلات 8300کے ذریعے دستیاب کردی تھیں، ووٹرز نے 8300سے تمام معلومات حاصل کر لی  تھیں، آج ووٹنگ کا عمل وقت پر شروع ہوا، دن بھر صورتحال تسلی بخش رہی۔ دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولنگ کا عمل مقررہ وقت پر شام 5 بجے ختم ہو جائے گا، تمام پولنگ سٹیشنز کے دروازے شام 5 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ جو لوگ پولنگ سٹیشن کے احاطہ یا حدود میں پہلے سے موجود ہوں  گے وہ مقررہ وقت کے بعد بھی ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔