کئی شوبز شخصیات نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا

02-08-2024

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے،شوبز شخصیات بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے باہر نکلی ہیں۔

فاطمہ آفندی پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی اوران کےخاوند کنورارسلان نے ووٹ کاسٹ کردیا معروف اداکارہ فاطمہ آفندی اور انکے شوہرکی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔ شوبز جوڑی کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کو پیغام میں کہا گیا کہ  ہم نے اپنا حصہ ڈال دیا، اب آپ آگے بڑھیں اور اپنا حصہ ڈالیں۔ حنا خواجہ بیات پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خواجہ بیات نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا۔اداکارہ حنا خواجہ بیات نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئےکہا کہ ’الحمداللہ میں نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے،اب آپ بھی بغیرکوئی وقت ضائع کیے اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔ انہوں نے ووٹرزکو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ ساتھ لےکر اپنے پولنگ سٹیشن پر فوراً ووٹ کاسٹ کریں کیونکہ ہرجگہ کسی نہ کسی وجہ سے پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار کیا جارہا ہے تاکہ ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہو،آپ اپنا فرض ادا کریں باقی اللہ پر چھوڑ دیں۔ عائزہ خان پاکستان شوبزانڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائزہ خان نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا، اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین کیلئے پیغام میں کہا کہ پولنگ کی تفصیلات کے لیے  8300 پر میسج کریں۔ ماریہ بی پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا،سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اداکارہ کی جانب سے مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا۔ عثمان خالد بٹ اس کے علاوہ اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا،اداکار کی جانب سے پیغام میں کہا گیا کہ پولنگ سٹیشن میں موبائل لے جانے کی اجازت نہیں ہے، اندر جانے سے قبل اپنا سیریل نمبر یاد رکھیں۔ حمزہ علی عباسی معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا،،ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اداکار کی جانب سے تصویر بھی شیئر کی گئی۔ ریمبو اور صاحبہ پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف جوڑی افضل خان عرف ریمبو اور صاحبہ نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا،شوبز جوڑی نےتصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ ایک شہری ہیں اسکی ذمہ داری ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نگران حکومت نےموبائل سروسز عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔