انڈر 19 ورلڈکپ سیمی فائنل: آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

02-08-2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جنوبی افریقا میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔ قومی ٹیم کی قیادت سعد بیگ کررہے ہیں، اس کے علاوہ ٹیم میں شاہزیب خان، شمائل حسین، اذان اویس، احمد حسن، ہارون ارشد، عرفات منہاس، عبید شاہ، محمد ذیشان، علی رضا اور نوید احمد خان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی جبکہ ایونٹ کا فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔