وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 40 سمارٹ تھانوں کا ورچوئل سنگ بنیاد رکھ دیا

02-08-2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 40 سمارٹ تھانوں کا ورچوئل سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی سبزہ زار آمد ہوئی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایکسیویٹر کے ذریعے زمین کی کھدائی کرکے تھانہ شیرا کوٹ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بتایا کہ لاہور میں 22 جبکہ دیگر شہروں میں 18 سمارٹ پولیس سٹیشن تعمیر ہوں گے، سمارٹ پولیس سٹیشن میں ڈی آر سی (تنازعے کے حل کیلئے خصوصی مراکز) بھی بنائے جائیں گے، سمارٹ پولیس سٹیشن میں مرد اورخواتین کے داخلی راستے الگ الگ ہوں گے، سمارٹ پولیس سٹیشن وقت کی ضرورت ہے،اس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کوسمارٹ تھانوں کی تعمیر کے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔  انسپکٹر جنرل پولیس،سی سی پی او،ایڈیشنل آئی جی ڈویلپمنٹ، ڈی آئی جی آپریشن، ایس ایس پی ایڈمن اوردیگر پولیس افسران بھی اس موقع پرموجود تھے۔