الیکشن 2024:لاہور میں3540 پولنگ سٹیشنز حساس قرار

02-08-2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں لاہور کے قومی اور صوبائی 44 حلقوں کے لیے کل 4 ہزار403 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت میں 3540 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، 813 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔  تمام پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، صوبائی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کے 14 اور صوبائی اسمبلی کے 30 حلقے ہیں۔ پولیس ٹیمیں پولنگ سٹیشنز کے گرد گشت بھی کریں گی۔ سیف سٹی کیمروں سے بھی سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔ہنگامی صورتحال کے لیے پولیس لائنز میں میں اہلکاروں کو الرٹ رکھا جائے گا۔