ووٹ لوگوں کا حق ہے، ڈرنے کی ضرورت نہیں: محسن نقوی
02-08-2024
(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ووٹ لوگوں کا حق ہے، ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آج پولنگ ڈے امن و امان سے گزرے گا، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے ہر ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے امن وامان کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور تمام حساس پولنگ سٹیشنز پر کیمرے لگا دیئے گئے ہیں، ووٹ ڈالنا لوگوں کا حق ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ الیکشن کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں، اللہ خیر کرے گا، شہریوں کو مکمل تحفظ دیں گے۔