کرکٹ کے دیوانوں کیلئے بڑی خبر،پی ایس ایل 9 کے آفیشل اینتھم کی ریکارڈنگ مکمل

02-07-2024

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 9 کے آفیشل اینتھم ”کھل کے کھیل“ کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی۔

رپورٹ کےمطابق اس گانے میں معروف گلوکارعلی ظفر کا ساتھ  نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے دیا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر ریکارڈنگ مکمل ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے پرستاروں سے پوچھا ہے کہ ڈانس کیلیے کوئی اچھے سے اسٹیپ بتائیں۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 17 فروری کو لاہور میں ہوگا جہاں2  بار کی چیمپئن  لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔