سابق کپتان سلمان بٹ کا نو منتخب سربراہ پی سی بی محسن نقوی کے نام پیغام جاری

02-07-2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نےکہا ہےکہ محسن نقوی کو بیسٹ آف لک کہتا ہوں، وہ ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں،کرکٹ میں سپیشلسٹ کی ضرورت ہوتی ہے، دل کا علاج صرف ہارٹ سپیشلسٹ ہی کر سکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں سلمان بٹ کا کہنا تھاکہ کرکٹ بورڈ میں کیوں سازشیں ہوتی ہیں؟ یہ سب کو پتاہے، ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم کا بیٹنگ کوچ وہ تھا جس نے ایشیئن کنڈیشنز میں کبھی کرکٹ نہیں کھیلی، ہماری ٹیم کوئی زیادہ کرکٹ نہیں کھیل رہی، پی سی بی چیئرمین کے لیے کسی کرکٹر کا ہونا لازمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں روڈ میپ کی ضرورت ہے، میرٹ پر لوگوں کو آنا چاہیے، کپتانی اس کو کرنی چاہیے جو اس کا حقدار ہو، ہر ورلڈ کپ کے بعد پاکستان میں کپتان تبدیل ہو جاتا ہے، شاہین آفریدی کو ٹائم دینا چاہیے، جب کسی کو کپتان بناتے ہیں ان کو موقع دینا چاہیے۔