2024 انتخابات،شاہین شاہ آفریدی نے بھی پیغام جاری کردیا

02-07-2024

(ویب ڈیسک) ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انتخابات 2024 سے متعلق پیغام جاری کردیا۔

تفصیلا ت کےمطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر اور ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عوام سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا مشورہ دیدیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جائیں اور کل بہتر پاکستان کے لیے ووٹ دیں۔