آئی سی سی رینکنگ ، ون ڈے انٹرنیشنل میں بابر کی بادشاہت برقرار

02-07-2024

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ، ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کا دوسرا اور ویرات کوہلی کا تیسرا نمبر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔ ون ڈے باولرز میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈہیں اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹی 20 پلیئرز رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے، انگلینڈ کےفلپ سالٹ کا دوسرا اور پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا جبکہ بابراعظم کا چوتھا نمبر ہے۔ ٹی ٹوئنٹی باولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، پاکستان کے حارث رؤف 20 ویں نمبر پر ہیں، ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرارہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، انگلینڈ کے جوروٹ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔