ابرارالحق الیکشن لڑ رہے ہیں یا نہیں؟گلوکار نے واضح بیان جاری کردیا

02-07-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں بطورِ امیدوار حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں ابرار الحق نے کہا کہ میں الیکشن نہیں لڑ رہا ،میں اپنے کاغذات بروقت واپس نہیں لے سکا، میرے لیے زیادہ ضروری تھا کہ میں ایک سنگل ووٹ کی اہمیت کا پیغام آپ تک پہنچا سکوں، اللہ تعالیٰ پاکستان اور پاکستانیوں کا حامی و ناصر ہو۔ سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش تھیں کہ ابرار الحق بھی اس بار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، جس کے بعد گلوکار نے یہ وضاحتی بیان جاری کیا۔یاد رہے کہ سال 2023 میں 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے بعد گلوکار ابرار الحق نے پاکستان تحریکِ انصاف  سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تھا۔