پریذائیڈنگ افسروں سے فارم 45 پہلے ہی سائن کروا لئے، پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کا الزام
02-07-2024
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے فارم 45 سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مدثر رضا نے دائر کی گئی درخواست میں الزام لگایا کہ پی پی 31 گجرات میں پریذائیڈنگ افسروں سے فارم 45 پہلے ہی سائن کروا لئے گئے ہیں، پریذائیڈنگ افسروں سے فارم 45 پر دستخط لیکر انتخابی سامان دیا گیا ہے۔ مدثر رضا نے درخواست میں استدعا کی کہ الیکشن کمیشن پی پی 31 گجرات میں فارم 45 پر پہلے سائن کرانے کا نوٹس لے، الیکشن کمیشن فارم 45 پر سائن کرانے کی کارروائی انتظامیہ کی مدد سے روکے۔