اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

02-07-2024

(ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ووٹنگ ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے جیل میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

جیل ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے بھی اڈیالہ جیل میں ووٹ کاسٹ کیا، شاہ محمود قریشی اور چودھری پرویزالہٰی کا ووٹ کاسٹ نہیں ہو سکا، بشریٰ بی بی کا ووٹ بھی کاسٹ نہیں ہو سکا۔ جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر 20 قیدیوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، 40 قیدیوں کی لسٹ بھجوائی گئی تھی۔