چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، انتخابات کی تیاریوں بارے بریفنگ دی گئی
02-07-2024
(ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت عام انتخابات کی تیاریوں بارے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، تمام ونگز کے سربراہان نے انتخابی تیاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیلٹ پیپر سمیت تمام انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل آج رات تک مکمل کر لیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا، چیف الیکشن کمشنر نے پولنگ ڈے پر چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔